ڈیرہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، حنیف خان پتافی

 ڈیرہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، حنیف خان پتافی

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)میں شہر کو خوبصورت بناؤں گا (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کوئی ایسی کالونی نہ ہو گی جہاں سیوریج سولنگ ٹف ٹائل کا کام نہ ہو ہم نے عوام سے جو وعدے کئے وہ پانچ سالوں میں پورے کریں گے ہماری 17یونین کونسل میں ہر یونین کونسل میں کام ہو گا اور میرٹ پر ہو گا گزشتہ روز شمس آباد کالونی میں صوبائی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی اور آنے والے پی ٹی آئی امیدوار مصطفی خان پتافی،غلام مرتضی خان پتافی، ایاز خان پتافی، بلال پتافی، غلام اکبر بغلانی اور منیر احمد نانگری اور عبدالرشید شیخ نے شمس آباد کالونی پنجاب سکول والے روڈ کا افتتاح کیا اور دعا مانگی۔ مختصر بیان میں صوبائی مشیر صحت نے کہا کہ غلام مصطفی پتافی اپنے علاقہ کیلئے دن رات ایک کرکے فنڈ لے آتے ہیں اور اپنی کالونی کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں میں آپ لوگوں کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے جو بھی مسائل ہونگے وہ غلام مصطفی اور غلام مرتضی کے ذریعے حل کراں گا میں شمس آباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے میرا بھر پور استقبال کیا صوبائی مشیر کے ساتھ آنے والے معزز مہمانوں میں طور خان بزدار، چیئر مین شیخ نقیب، ملک ظفر بھٹہ اور دیگر معززین بھی ساتھ تھے۔

حنیف خان پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -