گھرمیں جھگڑے، خاتون کی کالاپتھر پی کرخودکشی، پولیس کارروائی شروع

 گھرمیں جھگڑے، خاتون کی کالاپتھر پی کرخودکشی، پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) چوک سرور شہید گھریلو جھگڑے سے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
تنگ خاتون نے کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی گل بی بی کا اپنے خاوند یار محمد سے اکثر جھگڑا رہتا تھا تفصل کے مطابق گزشتہ روز چک نمر 626 tda  کے رہائشی یار محمد خان پٹھان کی اہلیہ گل بی بی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گھر میں موجود کالا پتھر پی لیا جس پر گل بی بی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا یہاں اس کی حالت نازک ہونے پر اسے نشتر ریفر کر دیا گیا لیکن راستے میں ہی گل بی بی دم توڑ گئی جس پر گل بی بی کے کزن عمر خان کے بیان پر پولیس تھانہ سرور شہید نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے عمر خان نے پولیس کو بتابا کہ گل بی بی اور اس کے خاوند یار محمد کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
کالا پتھر