تلمبہ: سیالکوٹ سیکٹر میں زخمی حوالدار مہرمظہر حسین ڈیڑھ ماہ بعد جاں بحق، نمازجنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت، جسد خاکی کو سلامی پیش

تلمبہ: سیالکوٹ سیکٹر میں زخمی حوالدار مہرمظہر حسین ڈیڑھ ماہ بعد جاں بحق، ...

  

 تلمبہ(نمائندہ پاکستان)تلمبہ کے علاقے موضع نوری سہاگ کا (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 رہائشی حوالدار مہر مظہر حسین شیخانہ دوران ڈیوٹی سیالکوٹ سیکٹر میں زخمی ہونے کے بعد تقریبا" ڈیڑھ ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعدجاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران اور جوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے کیپٹن مونس مجاہد کی قیادت میں شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور قبرستان موضع نوری سہاگ تلمبہ میں سپرد خاک کردیا۔ شہید کی قبر پر کمانڈنگ آفیسر 176 برج بٹالین، 54 بریگیڈ ہیڈکوارٹر سیالکوٹ اور کمانڈر ٹو کور کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ کیپٹن مونس مجاہد نے شہید کے بیٹے کو شہید کے اعزازات حوالے کیے۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مظہرحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -