ٹمبرمارکیٹ ملتان، سٹرکیں کھنڈرہرطرف گندگی، سیوریج لائنیں بند: انتظامیہ غائب صورتحال سنگین 

ٹمبرمارکیٹ ملتان، سٹرکیں کھنڈرہرطرف گندگی، سیوریج لائنیں بند: انتظامیہ ...

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  )   ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ملک کی بڑی ٹمبر مارکیٹوں میں شمار ہونیوالی ملتان ٹمبر مارکیٹ کچرے کے ڈھیر اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کے باعث کھنڈرات کی علامت بن کر رہ گئی ہے ٹمبر مارکیٹ کی اندرونی رابطہ سڑکیں ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث بڑے بڑے گڑھوں میں بدل چکی ہیں اور ہر طرف کچرے اور گندگی کے انبار ویسٹ منیجمنٹ حکام سمیت ٹمبر مارکیٹ یونین پر پچھلے چھ سال سے قابض عہدیداران کا منہ چڑا رہے ہیں ٹمبر مارکیٹ کے سابق صدر مہر شاکر حسین کے مطابق انہوں نے ٹمبر مارکیٹ کی تاجر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

برادری اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیئے ڈسپنسری کے قیام سمیت واٹر فلٹریشن پلانٹ اور تمام رابطہ روڈز کی کارپیٹنگ کروائی تھی لیکن 2013 کے بعد منتخب ہونیوالی یونین نے ٹمبر مارکیٹ کی بہتری کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر ٹمبر مارکیٹ کو تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کیا ہے مہر شاکر حسین کے مطابق حافظ محمد صادق اور اس کے عہدیداران نے خود ساختہ یونین بنا رکھی ہے جسے ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کی حمایت نہ ہے الیکشن نہ ہونے کے باعث ٹمبر مارکیٹ لاوارث ہوچکی ہے لیکن اس صورتحال میں ہم جنوبی پنجاب کی اس بڑی مارکیٹ کی بحالی کے لیئے انتظامیہ کے رابطوں میں ہیں ٹمبر مارکیٹ میں مسجد کی تعمیر اور نئی سیوریج لائن کے لیئے ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی اور ایم ڈی واسا ناصر اقبال سے طویل ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے خود ٹمبر مارکیٹ کا وزٹ کیا ہے اور جلد نئی سیوریج لائن بچھانے کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ حکام کی غفلت و غیر ذمہ داران طرز عمل کے باعث ٹمبر مارکیٹ میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جس نے پورے علاقہ کو تعفن زدہ بنا کر رکھ دیا جبکہ منڈی سے ملحقہ آبادی کو بھی ناقص صفائی پر سخت تشویش ہے علاوہ ازیں ٹمبر مارکیٹ میں ڈکیتیوں کی بھرمار کے باوجود تھانہ قطب پور کی پولیس اس اہم ایشو کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہر واردات کے بعد روایتی ڈنگ ٹپاو اقدامات اٹھا کر دوسری ڈکیتی کے انتظار میں خواب خرگوش کے مزے لیتی ہے جس سے خریداری کے لیئے آنیوالے بیوپاریوں میں خوف و ہراس اور سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں صفائی سڑکوں کی کارپیٹنگ اور امن و امان کی صورت کو بحال رکھنے کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں۔

ٹمبرمارکیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -