رحیم یارخان کو مثالی شہربنانے کی حکمت عملی تیار،جاویداقبال وڑائچ

رحیم یارخان کو مثالی شہربنانے کی حکمت عملی تیار،جاویداقبال وڑائچ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی نے ثابت کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی کشمیر(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کے سفیر ہیں اور کشمیریوں کو حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں، حکومت نے تمام حلقوں میں برابری کے فنڈز جاری کرکے تاریخ رقم کی ہے، حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے کام کروا رہے ہیں آنے والے دنوں میں رحیم یار خان مثالی شہر ہوگا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار فلک شیر گوپانگ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مرزا امین خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت ایریا تا چرچ روڈ کی کارپٹ سڑک مکمل ہونے پر افتتاح کے بعد شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ڈاکٹر کامران خان مرحوم کی تجویز پر سڑک کی تعمیر کرائی گئی جن کی آج کمی محسوس ہورہی ہے اللہ ان کے درجات بلند فرمائے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے ذاتی مفاد کی خاطر عوام کے حقوق غصب کیے اور تھانہ کلچر کی سیاست کو فروغ دیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہاکہ حلقہ میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے، اس موقع پر عمائدین علاقہ نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طاہر خان، اشفاق خان، عبدالمجید لاڑ، حسان مصطفے سمیت وکلا برادری اور عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -