پاکستان: ڈیڑھ کروڑ سے زائد افرادپر ہیپاٹائٹس کاحملہ

پاکستان: ڈیڑھ کروڑ سے زائد افرادپر ہیپاٹائٹس کاحملہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ج 28جولائی کومنایا جائے گا،دنیا میں 35کروڑسے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں جن میں سے 75فیصد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے جبکہ کل 25 فیصد متاثرہ افراد کا ہیپاٹائٹس(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 بی یا اس سے متعلقہ امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ساڑھے چار فیصد پاکستانی ہیپاٹائٹس سی جبکہ اڑھائی فیصد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں، صرف امریکہ میں 40 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں،پاکستان میں یہ تعدا کہیں زیادہ ہے، ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی خون یا جسم کے سائل مادوں سے پھیلتے ہیں، اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور سی پیوندکاری، متاثرہ والدین کے نومولود بچوں، ایک سے زیادہ افراد کے ساتھ جنسی روابط رکھنے سے اور ٹیکے کے ذریعے نشہ کرنے والوں کو بھی ہو سکتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں، ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میں ہیپاٹائٹس سے بچاکے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ 2010کے بدترین سیلاب کے بعد زیر زمین پانی الودہ ہونے سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلاودیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے، امریکہ میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے۔

 ہیپاٹائٹس 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -