یوٹیلٹی سٹورز پرریلیف پیکج برقرار، صارفین میں خوشی کی لہر

یوٹیلٹی سٹورز پرریلیف پیکج برقرار، صارفین میں خوشی کی لہر

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) وزیر آعظم عمران خان نے عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو سابقہ سبسڈائز نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد ملتان سمیت ملک بھر میں قائم 4800 سے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 زائد یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے شہریوں کو خصوصی سبسڈائز نرخوں پر اشیائے خورونوش و ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا وفاقی حکومت کی ہدایت پر تمام یوٹیلٹی سٹورز عوام کی سہولت کیلئے چینی، گھی اور آٹا سبسڈائز نرخوں میں فراہم کیا جارہا ہے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان کے ریجنل منیجر تحسین خان بابر نے بتایا کہ ملتان سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر یوٹیلٹی برانڈ گھی 170 روپے آٹا کا 20 کلو تھیلا 800 روپے اور چینی فی کلو 68 روپے میں صارفین کو فراہم کا سلسلہ جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ نئے نرخنامہ کے اجرا تک صارفین کو سابقہ سبسڈائز نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری رہے گی۔

یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -