پیپلزپارٹی ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرے گی، یوسف رضاگیلانی

پیپلزپارٹی ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرے گی، یوسف رضاگیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دھنوٹ(سٹی رپوٹر)کشمیریوں اور پی پی پی میں محبت کا اٹوٹ رشتہ ھے۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد ھی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 تھی ذوالفقار علی بھٹو نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا کوئی اور ایسا نہن کر سکتا یہ بات سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے ضلعی صدر پی پی پی لودھراں امداد اللہ عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ چیرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کا اہلیان کشمیر نے جو استقبال کیا وہ قابل تحسین ھے اور تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں نے پیپلز پارٹی پر بھر اعتماد کا اظہار کیا ھے ملاقات میں امداد اللہ عباسی نے سید یوسف رضا گیلانی کی خالہ اور کزن سجادہ نشیں درگاہ موسی پاک شہید مخدوم تجمل حسین گیلانی کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس گھاڑو۔ضلعی اطلاعات  جام محمد وارث بھی ہمراہ تھے۔
یوسف رضا گیلانی