ملتان:چربی سے صابن بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ،3افراد گرفتار

ملتان:چربی سے صابن بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ،3افراد گرفتار

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) ضلعی انتظامیہ ملتان نے ماحولیاتی آلودگی پھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پرانا شجاع آباد روڈ اڈا مہے والا میں جانوروں کی باقیات کو پگھلاکر انکی چربی سے صابن بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ کر تین افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے اور اے آر سوپ فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔فیکٹری مالکان کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی قیادت میں چھاپہ مارا گیا۔پولیس کی نفری اور محکمہ ماحولیات کے افسران پر مشتمل ٹیم بھی انکے ہمراہ تھی۔فیکٹری میں چاربڑے کڑاھاجانوروں کی باقیات اور چربی سے بھرے ہوئے تھے۔پورے علاقہ کو تعفن نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو علاقہ مکینوں نے فیکٹری کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔فیکٹری سیل ہونے پرمقامی آبادی کے لوگوں نے ڈی سی زندہ باد،اے سی زندہ باد اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

صابر فیکٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -