عوامی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کریں گے، سمیع الحسن گیلانی

عوامی مسائل حل کرنیکی ہرممکن کوشش کریں گے، سمیع الحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (نمائندہ پاکستان) رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے عوامی سماجی شخصیات عقیل خان پتافی اور محمد حبیب خان کی قیادت میں اوچشریف کے نواحی علاقے ترنڈ بشارت، سرور آباد اور رتڑنہرانوالی کے معززین و عمائدین علاقہ پر مشتمل وفد سے ملاقات کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 جاری ہے حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے عوامی خدمت کا مشن جاری ہے حلقہ کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ان کے آگے سرخرو ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر حلقہ کا نقشہ بدل دیں گے مذید ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو کر حلقہ کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
 سمیع الحسن گیلانی