بندبوسن:ڈاکوکادکاندارپرلال مرچوں سے حملہ،لوٹ مار

بندبوسن:ڈاکوکادکاندارپرلال مرچوں سے حملہ،لوٹ مار

  

 ملتان(وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکلز،موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے،مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،نشترہسپتال داخل کروایاگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سہو چوک اللہ دتہ سے پانچ مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و موٹرسائیکل چھین لی،مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا،تھانہ نیوملتان کے علاقے عثمان غنی روڑ محمد سلیمان کی (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ایجنسی پر تین نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی3لاکھ،لیپ ٹاپ و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے متی تل روڑ نظرحسین سے چارڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے،اسی تھانہ کی حدوداڈابند بوسن محمد سجاد سے تین ڈاکو نقدی20ہزار لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے عیدگاہ فرحان سے چارڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ چہلیک کے علاقے رجوانہ روڑ تین ڈاکو نے محمد عمران،سیف علی سے نقدی 44ہزار و موبائلز لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے کلمہ چوک علی جاوید کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقے محمد احمد کا موبائل مالیت1لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔ بند بوسن کے علاقے میں موبائل شاپ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی۔مسلح ڈاکو نے  دکاندار کی آنکھوں میں لال مرچیں پھینک کر لوٹ مار کی۔اور فرار ہوگئے۔جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  تھانہ الپہ کے علاقے میں 3 نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے۔جہنوں نے آتے ہی دکاندار کو تھپڑ مارنا شروع کر دیا۔انکھوں میں لال مرچیں پھینکی۔اور ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی بیگ اور شاپر میں ڈالتے ہوئے تشدد کیا اور  موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ تھانہ الپہ پولیس تاحال ڈاکوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ پرانا شجاع آباد روڈ پر نجی فارمیسی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تین ڈاکوں کی اسلحہ کے زور پر فارمیسی میں لوٹ مار کی، ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لیے فارمیسی میں ڈکیتی کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکو فارمیسی میں داخل ہوئے  ڈاکوں نے فارمیسی میں موجود گاہکوں سے بھی موبائل فونز اور نقدی چھین لی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود تھانہ قطب پور پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -