انٹرمیڈیٹ  امتحانات، انتظامی افسروں کے مختلف مراکز کے دورے، چیکنگ، ہدایات

 انٹرمیڈیٹ  امتحانات، انتظامی افسروں کے مختلف مراکز کے دورے، چیکنگ، ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ، مظفرگڑھ، چوک اعظم (سٹی رپورٹر،نیوزرپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ بارہویں کلاس کے امتحان کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
 رہاہے.انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج روجھان کے امتحانی سنٹر کے معائنہ کے موقع پر کہی جہاں صبح کے وقت  بارہویں کلاس کے بیالوجی، میتھ اور لائبریری سائنس کے پیپرز ہوئے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ ڈگری کالج روجہان کے سنٹرمیں پیپرز کے دوران ہمہ وقت موجود رہے -قبل ازیں نیشنل بینک روجھان میں سوالیہ پرچہ جات کے سربمہر لفافہ جات کی امتحانی سنٹرز کے عملہ کو حوالگی کی بھی نگرانی کی گئی اور ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے سوالیہ پرچہ جات کی تقسیم اور انعقاد کرایاگیاسنٹر پر کسی بھی قسم کی کوئی بیرونی و اندرونی مداخلت نہیں تھی  پورے سنٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذرہا نگران عملہ کے تقرر نامے اور ان کے قومی شناختی کارڈبھی چیک کئے گئے علاوازیں تمام سپروائزری سٹاف/ نگران عملہ کے نادرا سے باضابطہ جاری کردہ کورونا ویکسی نیشن سر  ٹیفکیٹ بھی چیک کئے گئے کیونکہ اس دفعہ بورڈ کے امتحانات کے لئے نگران عملہ کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے ویکسی نیشن کرانا لازمی شرط تھی سنٹر پر امتحان دینے والے تمام امیدواران کے پاس موجود تصدیق شدہ فوٹو گرافس کا امیدواروں کے چہروں و رولنمبر سلپس کے ساتھ موازنہ کیاگیا روجھان سنٹر پر ایس ایچ او تھانہ روجھان منیر حسین عملہ کے ساتھ موجود رہے امیدواروں نے پرسکون ماحول میں اپنے پیپرز دئیے- نگران عملہ و امیدواران نے کورونا ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی پیپرز کے اختتام پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے تھانہ روجھان کے خصوصی تعاون سے اپنی ذاتی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ سنٹر و نگران عملہ کے ذریعے حل شدہ جوابی کاپیوں کے سربمہر بنڈل نیشنل بنک روجھان برانچ کے حکام کے حوالے کرائے- ڈپٹی کنٹرولرنے واپڈا حکام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی ذاتی استدعا پر دوران امتحان لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا اور شدید گرمی میں امتحانی سنٹرز سے منسلک بجلی کے فیڈر کی سپلائی کو جاری رکھا.ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے سردار کوڑے خان پبلک سکو ل مظفرگڑھ میں قائم انٹر میڈیٹ کے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا،اس موقع پر پرنسپل سردار کوڑے خان پبلک سکول مظفرگڑھ طاہر بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحان دینے والے طلبہ سے کرونا سے بچا کے ویکسی نیشن کے بارے میں دریافت کیا، متعدد طلبہ نے ابھی تک کرونا سے بچا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او صحت ڈاکٹر مہر اقبال کو ہدایت کی کہ18سال تک کی عمر کے ایسے طلبہ جنہوں نے ابھی تک کرونا سے بچا کے ویکسین نہیں لگوائی،ضلع میں قائم تمام امتحانی مراکز میں موبائل سروس کے ذریعے ان کی ویکسی نیشن کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر انے طلبہ کو بھی ہدایت کی کہ کرونا سے بچا کا واحد حل ویکسی نیشن ہے نہ صرف وہ خود ویکسین لگوائیں بلکہ اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کو بھی ویکسی نیشن کے افادیت او راہمیت کے بارے میں آگاہی دیں اور ان کی ویکسی نیشن کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ امتحانی مرکز کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، ناجائز ذرائع استعمال نہ کرنے دئیے جائیں۔کسی قسم کی شکایت پرحسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکزڈی پی ایس بوائز اور گرلزونگ کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے اس موقع پر پینے کی صاف پانی کی فراہمی،صفائی،ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔
امجد حسین