محرم الحرام ،ڈیرہ ریجن میں اہلکاروں کی  چھٹیاں منسوخ،سیکورٹی پلان پرعمل درآمد کاحکم

محرم الحرام ،ڈیرہ ریجن میں اہلکاروں کی  چھٹیاں منسوخ،سیکورٹی پلان پرعمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے محرم الحرام کے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
 دوران پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،محرم کے لئے تیار کردہ سیکورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کی ہدائت کردی گئی،تمام لائسنسی اور روایتی مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کمیروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیاہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے فوکس جاری ہے،گزشتہ روز آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم کے دوران سیکورٹی ڈیوٹیوں کے پیش نظر ریجن بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،جو پولیس افسران اور اہلکار چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں انہیں محرم سے قبل اپنے ہیڈ کوارٹر پر رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ امن کمیٹیوں کے ارکان کی مشاورت سے سیکورٹی کا جو پلان تیار کیا جا رہا ہے اس پر مکمل عمل درآمد کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی کے متعین کردہ پوائنٹ پر پولیس اہلکار مقررہ وقت سے کم۔از کم ایک گھنٹہ پہلے پہنچ کر مجاز اتھارٹی کو رپورٹ کرے گا،انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس اہلکار کسی بھی جواز کے تحت ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑ سکے گا،سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں اور افسران کے انسانی تقاضوں کے تحت کھانے پینے کا مکمل انتظام کیا جا رہا ہے،انہیں ہر قسم کی سہولت ڈیوٹی پوائنٹ پر ہی ملے گی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ محرم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اس دن کے روائتی اور لائسنسی پروگرام دیکھ کر ڈیوٹی کے حوالے سے ڈی پی اوز افسران اور اہلکاروں کو ریفریشر کورسز کی صورت میں ہدایات دیں گے،ڈی ایس پیزان انتظامات کو کاونٹر چیک کریں گے جبکہ ڈی پی اوز ان انتظامات کی کل۔وقتی نگرانی کریں گے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریجن بھر میں جتنے بھی لائسنسی یا روایتی پروگرام منعقد ہوں گی ان کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی،جس جگہ پر اور جہاں کہیں بھی کسی بھی حوالے سے فرقہ واریت،شر انگیز اور نفرت پھیلائی جائے گی،قانون شکنی کی جائے گی فوری طور پر ذمہ داروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
چھٹیاں منسوخ