کشمیر الیکشن: اپوزیشن کی فساد پر مبنی سیاست مسترد، دوست محمد مزاری

کشمیر الیکشن: اپوزیشن کی فساد پر مبنی سیاست مسترد، دوست محمد مزاری

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیری عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور اس بات کا ثبوت کشمیریوں نے بلے پر مہر لگا کر دے دیا ہے۔اپوزیشن مانے یا نہ مانے لیکن اب انہیں تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ ہار چکی ہے اور کشمیری عوام نے تبدیلی کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھرپور کامیابی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

بلا شبہ وزیر اعظم عمران خان پر کشمیری عوام کے مکمل اعتماد کا اظہار ہے اور انہوں نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ عمران خان ہی کشمیر کے اصل سفیر ہیں۔کشمیریوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کردرحقیقت عمران خان کی پالیسیوں کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے دھونس اور دھاندلی سے الیکشن متنازعہ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی لیکن کشمیری عوام نے انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کرے والوں پر واضح کر دیا ہے کہ ان کا اب ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ ناکام ہونے پر انہوں نے دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کشمیریوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے اور کشمیر کی آواز کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کیا جائے گا۔

دوست محمد مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -