ملتان شہرکوبدلنے کیلئے شجرکاری ضروری:لیاقت علی چٹھہ

ملتان شہرکوبدلنے کیلئے شجرکاری ضروری:لیاقت علی چٹھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ملتان شہر ایک تاریخی شہر ہے جس میں عوام کیلئے واک کرنے کا کوئی دوکلومیٹر کاٹریک نہیں ہے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
 لاہور میں دس کے قریب ایسے پارک ہیں جن کے تین تین کلومیٹر کے واکنگ ٹریک ہیں گجرانوالہ میں تین ہیں،فیصل آباد میں دو ہیں مگریہاں ملتان پر کوئی ایسا ٹریک نہیں ہے ایک کمپنی باغ کے بارے میں سنا ہے جو ہماری رسائی میں نہیں ہے۔ گجرانوالہ کے چھوٹے سے شہر میں 92ایکڑ کے دوپارک ہیں ملتان شہر تاریخی شہر ہے لاہور سے بھی پرانا شہر ہے اس لیول کابھی کوئی پارک نہیں ہے ہم کوشش کر رہے ہیں ملتان شہر کو بدلنے کی اس کیلئے ہم نے شجرکاری مہم کا آغاذ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مون سون شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملتان پی پی 211چوہدری خالد جاوید وڑائچ،ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز میاں عبدالغفور،ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا شاہ،صدر پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی چوہدری ذوالفقار علی سدھو،جنرل سیکرٹری پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی محمد عمر خان خاکوانی،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد طارق،صدر ایم ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی حسنین عباس کھیڑا،حسن شاہ زیب ایڈووکیٹ اور سوسائٹی کے ممبران شریک تھے  سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پی ایچ اے بھی اس کام میں اپنا رول پلے کرے گی میڈیا سے گزارش ہے کہ اس چیز کو ہائی لائٹ کیا جائے کیونکہ جب تک کسی کام میں پبلک کی پارٹی سپیشن نہ ہوگورنمنٹ جتنا بھی کوشش کرلے وہ کام صفر رہے گا اویئرنس کا یہ عالم ہے پچھلے دنوں تین چار مختلف تاجروں کا وفود مجھ سے ملاقات کی کہ شاہ شمس پارک کا براحال ہے میں نے خود پارک کاوزٹ کیا دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ اتنی بڑی جگہ جس کو تباہ برباد کیا ہوا ہے کسی پرائیویٹ کنٹریکٹر نے 20سال کے ٹھیکے پر لیا لوگوں سے پیسے کماتا رہا لیکن باقی اس نے سارا برباد کردیا جیسے تیسے اس سے خالی کرایااب اس کا ایک ڈیزائن بھی بن رہا ہے اس میں پلانٹیشن بھی تیزی سے ہورہی ہے شاہ شمس پارک کو تین ماہ بعد دیکھیں گے تو اسکو پہچانیں گے نہیں اتنی تبدیلیاں اس کے اندر آئیں گی ہماری کوشش ہے یہاں گرین بیلڈ کو پروموٹ کرنے کیلئے ڈی جی ایم ڈی اے بھی کوشش کر رہے ہیں اور پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ آپ نے اچھی کوشش شروع کی ہے اس طرح کے پروجیکٹ شروع کئیے ہیں سوسائیٹیز میں گرین بیلٹ کے اسی طرح دوسری سوسائیٹیزہیں کوآپریٹیو سوسائٹیز کے ساتھ بڑے لیول پر میٹنگ کرکے انہیں بھی موٹیویٹ کریں گے کہ وہ اپنی سوسائٹیز میں ہزاروں کی تعداد میں پلانٹ لگائیں اور خود ان کی نگہیداشت بھی کریں جہاں کسی کو پلانٹ لینے کی ضرورت ہے وہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ بھی فری آف کاسٹ دیتا ہے اور اگر شہر کے اندر پی ایچ اے کی حدود میں کوئی ایسی جگہ ہے وہاں پر بھی گرین بیلڈ کا کام کیا جائے گا پرائم منسٹر کا ایک وزن ہے پارکوں کے اندر جنگل نما ایک ایریا بنایا جائے گا جہاں لوگوں کو رکنے کا بھی موقع ملے اور آکسیجن والی کمی بھی پوری ہو جس طرح ملتان شہر میں اگرچہ بڑی تیزی سے امپروومنٹ ہورہی ہے پلانٹیشن کی پی ایچ اے اس میں کافی کوشش کر رہی ہے میں 20سال پہلے میری شجاع آباد پوسٹنگ ہوئی تھی اس وقت کا ملتان اور آج کا ملتان پہچانا نہیں جاتا لیکن اس کے باوجود باقی شہروں سے کمپیئر کیا جائے پلانٹیشن کے حوالے سے تو ملتان بہت پیچھے ہے اس میں ہماری اور سرکاری اداروں کی کوتاہی شامل ہے لیکن انشاء اللہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کو کوراپ کریں کچھ عرصے میں ملتان کو سرسبز وشاداب،پارٹیشن،پودے،نئے قسم کے پودے پی ایچ اے مہیا کرے گی پارکوں کی حالت کو بھی انشاء اللہ بہتر کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملتان پی پی 211چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ ہمیں ملتان میں جم خانہ بھی چاہئیے اور ملتان گرین اور گرین اس لئیے چاہئیے کہ ملتان 5000تاریخ رکھنے والا واحد دنیا کا شہر ہے اور زندہ ہے اللہ کے فضل وکرم سے اس کو سرسبز وشاداب اور خوبصورت بنائیں درخت آپ کے پاس بہت ہیں اور بہت سارے ڈونرز ہیں آپ ان سے درخت ان کو دیں پورے ساؤتھ پنجاب کو دیں مگر ملتان کا حق اس لئیے زیادہ ہے کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے ہم نے اس کو سنٹر بناناہے ٹواے ریزم کا ریلیجسٹ ٹوایریزم کا ملتان میں آپ کی نگرانی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لیڈرشپ میں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور ویزن کے مطابق ملتان کو اس طرح گرین کریں کی اسلام آباد والے،لاہور والے فخر سے کہیں کہ سب سے خوبصورت شہر اور تاریخی شہر اور اولیاء کرام کے مزاروں کا وزٹ کریں اور فیوزوبرکات سمیٹیں۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ ہم یکم اگست سے ان تینوں دیواروں کے ساتھ جو جگہیں ہیں اور ان کے علاوہ بھی ہم شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں یہ بھی ملتان کا حصہ ہے اس سوسائٹی کو ہم سرسبزوشاداب کریں گے پی ایچ اے اپنی جانب سے کوشش کر رہی ہے ایک ہفتہ پہلے 12جولائی سے 18جولائی تک ہمارے صدر نے کہا تھا کہ خدمت کو آپکی دہلیز تک پہنچایا جارہا ہے تو باقائدہ پروگرام ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا ہے پی ایچ اے کا ہفتہ منایا گیا الحمدوللہ ہم نے پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے آفٹر لاہور اور اس وقت نادرن بائی پاس پر 40ہزار پودے لگائے اور پورے ملتان میں 15فٹ کے 10ہزار درخت لگائے ہیں مختلف سکولوں میں مختلف چوراہوں پر لگائے ہیں پی ایچ اے مون سون کے دوران یکم اگست سے 14اگست تک 53ہزار پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے مون سون سیزن کے دوران ایک لاکھ پودے جن کا سائز مناسب ہوگا ہم ملتان کا کوئی کونا خالی نہیں چھوڑیں گے یہ ہمارا وعدہ ہے ہمارا معاہدہ ہے۔
لیاقت علی چٹھہ