عید چھٹیاں ختم، سرکاری ملازمین بدستور دفاتر سے غائب، مسائل میں اضافہ
خانیوال (نمائندہ پاکستان)عیدکی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود سرکاری دفاتر میں حاضری مکمل نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود سرکاری(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
ملازمین کی حاضری مکمل نہیں ہوسکی عیدسے قبل چھٹیوں پر گئے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد مختلف دفاتر میں ذمہ داریاں پوری کرنے پہنچ گئی ہے مگر ابھی تک سو فیصد حاضری نہیں ہوئی مختلف سرکاری دفاتر جن میں پاسپورٹ، نادرا، بلدیہ، ریلوے سمیت و دیگر میں سرکاری ملازمین کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث عوام کو اپنے کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔
عید چھٹیاں