دُہری شہریت ختم، ڈاکٹر مینا جعفرلغاری کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

 دُہری شہریت ختم، ڈاکٹر مینا جعفرلغاری کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے ...

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)سینئر پار لیمنٹرین حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی اہلیہ سابق ایم این اے مرکزی رہنما پی ٹی آئی، جنوبی پنجاب صوبہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 کمیٹی کی رکن ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے ملکی وجنوبی پنجاب کی سیاست میں دبنگ انٹری کرتے ہوئے امریکی دوہری شہریت ختم کرکے خود آئندہ عام انتخاب میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے گروپ عمائدین وائس چیئرمین ضلع کونسل راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں مغل مخدوم ندیم احمد شاہ،خواجہ فیاض احمد،محمد حسین فریدی، ایم شہباز خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آذاد کشمیر انتخاب میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز فتح وزیراعظم عمران خان کے ویثرن پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ایم این اے سردار جعفرخان لغاری حکؤمتی پارٹی کا حصہ ہیں ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے بزرگ سیاست دان سردار نصراللہ خان دریشک کیساتھ علاقائی اتحاد برقرار ہے اور وہ یقین دہانی کراچکے ہیں کہ لغاری دریشک اتحاد برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں لغاری گروپ کی سیاست ایک کھلی کتاب ہے 65سالہ سیاسی جدوجہد کے دوران ہم نے خدمت دیانت صداقت شرافت کے سنہرے و زریں اصولوں پر سختی سے کاربند ہیں اور بے لوث عوامی خدمت کا عظیم مشن جاری رہیگا لغاری خاندان کا ہمیشہ ملکی وبین الاقوامی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

میناجعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -