میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،75بجلی چوروں کورگڑا

  میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،75بجلی چوروں کورگڑا

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 75بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔12 مقدمات درج۔26جولائی 2021 کوڈی جی خان میں 15صارفین کو 165845روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج کروائے گئے۔ وہاڑی میں 13صارفین کو (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

418965 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 9بجلی چوروں کو296268 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 13صارفین کو 324205 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 6صارفین کو120000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 13بجلی چوروں کو 560000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج جبکہ بہاولنگرمیں 6بجلی چوروں کو119574روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)قصبہ مڑل کی ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ ٹیوب ویل سمیت 5افراد کو ڈائریکٹ تارو ں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بھاری جرمانے عائد کرکے مقدمات درج کروادئیے گئے۔ ایس ڈی او میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن ملتان تنویراختر کی سربراہی میں میٹرانسپکٹر محمد اعجاز سکھیرا، میٹرریڈرز غلام شبیر، لیاقت حسین اور ماجد علی پر مشتمل ٹیم نے چک نمبر 18/MR میں چھاپہ مارکر ٹیوب ویل میٹراکانٹ نمبر 29-15128-0012600بنام محمد یونس کو ٹرانسفارمر کے بش سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ بستی نواں شہر سے اوصارف علی، چاہ ماچھیاں والا سے جمال الدین اور محمد شریف، چاہ کوٹلی والا سے امام بخش کو مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پانچوں بجلی چوروں کو مجموعی طورپر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اتارکر قبضہ میں لے لیں۔ بجلی چوروں کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -