وہاڑی: دل کادورہ، ڈسٹرکٹ جیل کا  قیدی جاں بحق، ڈیڈ باڈی ورثاکے حوالے

 وہاڑی: دل کادورہ، ڈسٹرکٹ جیل کا  قیدی جاں بحق، ڈیڈ باڈی ورثاکے حوالے

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل میں نائن سی کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،جیل ذرائع کے مطابق ابراہیم خان نامی قیدی جوکہ منشیات کے کیس میں مارچ کے مہینہ میں جیل لایا گیا تھا کو اچانک (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

دل میں تکلیف ہوئی جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا بتایا جاتا ہے کہ ابراہیم خان اپنے اکلوتے بیٹے کے ملاقات پر نہ آنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہتا تھا کہ گزشتہ روز اسے دل میں تکلیف ہوئی مرحوم کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -