لیہ:گراں فروشوں کیخلاف آپریشن،2 کیخلاف مقدمہ،90ہزارروپے جرمانہ عائد

 لیہ:گراں فروشوں کیخلاف آپریشن،2 کیخلاف مقدمہ،90ہزارروپے جرمانہ عائد

  

 چوک اعظم(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے ضلع بھر میں مارکیٹوں کامعائنہ کرتے ہوئے دالیں،(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

پھل،سبزیاں،کریانہ ایٹم، دودھ،ڈبل روٹی اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔دوران معائنہ متعدد افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف افرادپر90ہزار روپے جرمانہ عائدکیااور2افراد پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروادیا۔انہوں نے اس موقع پر سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے مقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی کو یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس موقع پر ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ بھی ہمراہ تھے۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -