مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کو دوسال مکمل مختلف شہروں میں ریلیاں، نعرے بازی
راجن پور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کو 2 سال مکمل ہوگئے مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کے لیے گحکومت پنجاب کی ہدایات پر راجن پور میں بھی ریسکیو 1122کے زیر(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
اہتمام" یوم استحصال "منایا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری،ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کامکروہ فعل بند کرے مودی سرکار کیغیر قانونی اقدامات دنیا کی توجہ کے متقاضی ہیں بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گاپاکستانی عوام کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے دریں اثنا ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیر قیادت ریسکیو1122آفس سے ڈولفن چوک تک ریلی نکالی جس میں سجاد حسین میڈیا کوآرڈینیٹر،شفٹ انچارج ارشد ستار،شعیب احسن سدوزئی ایل ایف آر، سمیت ریسکیو سٹاف نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
ریلیاں