امن سماجی، معاشرتی اور معاشی ترقی کا ضامن، سید خرم علی
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ والدین سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالہ سے بچوں پر نظر رکھیں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکیں یہ بات انہوں نے پولیس لائن وہاڑی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی،صدرڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
بارایسوسی ایشن ندیم اکرم پرویز،صدر میلسی بار زاہد کھچی صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد بھٹی،انجمن تاجران میلسی،صدر انجمن تاجران بوریوالا، علامہ غلام قنبر عسکری، ملک فاروق اعوان، ایڈووکیٹ،طارق باجوہ، صائمہ نورین ایڈووکیٹ،راؤ فرمان علی،ماسٹر ریاض مسیح،عمانوئیل ساون مسیح اجلاس میں شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ امن سماجی،معاشرتی اور معاشی ترقی کا ضامن ہے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ رواداری،اتحاد،یگانگت بھائی چارہ کو فروغ دیا جائیانہوں نے کہا کہ اسلام کے لغوی معنی ہی سلامتی اور امن کے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور مرمت بروقت کرائی جائیرات کے جلوسوں کے راستوں میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نیعلماء کرام سے کہا کہ وہ اپنے جمعۃ المبارک کے خطبات میں مذہبی،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ پر بات کریں اور لوگوں کو تحمل بردباری اور برداشت سے کام لینے کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے کی اطلاع پر فوری رد عمل کی بجائے اس واقعے کی تصدیق لازمی کی جائے اور افواہ سازی کی حوصلہ شکنی کی جائے مجالس اور جلوسوں کے وقت اور روٹ کی پابندی کی جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ نیازی نے اجلاس کو بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے شرپسند عناصر کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے اور تمام اہم مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہیسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں،مجالس کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور جلوس و مجالس انتظامیہ کے رضا کار بھی پولیس کے ساتھ مل کر حفاظتی فرائض انجام دیں گیاجلاس کے دوران ممبران ضلعی امن کمیٹی نے امن برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی کے مثالی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
خرم علی