خاتون کی غیراخلاقی تصاویر، ویڈیوز، ملزم کامزید جسمانی ریمانڈ منظور

   خاتون کی غیراخلاقی تصاویر، ویڈیوز، ملزم کامزید جسمانی ریمانڈ منظور

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر  ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بناکر اسے شادی کے لیے دبا ڈالنے والے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم انتظار حسین (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کے خلاف شہری افضل نے اپنی کزن (ص) کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا جس پر ملزم کو خاتون کے ساتھ ملاقات کے لیے بلایا گیا اور اعلی حکام کے حکم پر ٹیم نے ریڈ کرکے ملزم کو تحویل میں لیا جس سے موبائل فون برآمد ہوئے ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس استدعا منظور کرلی ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -