مختلف شہروں میں حادثے، 11افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام 

    مختلف شہروں میں حادثے، 11افراد جاں بحق، گھروں میں کہرام 

  

 ملتان،کوٹ چھٹہ،مظفرگڑھ،اوچشریف،رحیم یار خان،کوٹ ادو،چوک سرورشہید،شاہ جمال (وقائع نگار،سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،سپیشل رپورٹر) بیٹے کے نکاح کے لئے لاہور جانے والی ریلوے ملازم کی فیملی کو حادثہ پیش آگیا۔ماں۔ بیٹا بیٹی جاں بحق۔جبکہ باپ سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گلگشت کا رہائشی ریلوے ملازم45سالہ مظاہر حسین اپنے بیٹے کے نکاح کے لئے فیملی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

کے ہمراہ گزشتہ روز  لاہور جارہے تھے کہ کبیروالہ کے نزدیک رجانہ انٹر چینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مظاہر حسین،اسکی اہلیہ حنیفہ بی بی،12سالہ جنت،23سالہ سید ضامن،18سالہ خدائق شدید زخمی ہوگئے جہنیں ریسکیو1122کی مدد سے موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لیجایا جارہاتھا کہ حنیفہ بی بی، جنت اور ضامن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی خالق حقیقی جاملے جبکہ مظاہرحسین اور اس کے بیٹے خدائق کو سیریس حالت میں زیر علاج ہیں،مقامی پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کی کاغذی کارروائی کے بعد ورچا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے 45سالہ شخص کی نعش برآمدہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ محلہ قصاب پور میں ایک شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص جس کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جو شجاعباد کا رہائشی معلوم ہوا نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق ملنے والی نعش کے جسم پر کسی بھی قسم کا کوئی تشدد کے نشانات نہ پائے گئے جو بظاہر نشئی معلوم ہواتاہم کارروائی شروع کردی ہے۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کو ٹ چھٹہ میں تعینات لیبارٹری اٹینڈنٹ کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ اہلکار روزانہ کی بنیاد پر سکول میں موجود پانی کی ٹینکیاں بھرتا تھا۔ وقوعہ کے روز ڈونگی پمپ کے ساتھ لگے ہینڈل کو بند کر نے کے لیے ہاتھ لگایا تو اچانک کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ بر وقت سٹاف کے پہنچنے پر اہلکار سیف اللہ بدوئی کو نزدیکی ٹی ایچ کیو لانے کی بنائے خود عملہ نے اپنے تجربہ کر تا رہا۔ کسی نے ہاتھ پاؤں رگڑے تو کسی نے مٹی میں دبائے رکھا۔ مسلسل 2گھنٹے اہلکار تڑپتا رہا مگر بچ نہ سکا۔ جب سانس رک گئی تو نزدیکی ٹی ایچ کیو لایا گیا مگر اس وقت وہ دم توڑ چکا تھا۔خانگڑھ کے علاقہ بستی جھوک میں نو سالہ بچہ ٹریکٹر روٹر ہل کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوگیا،بستی جھوک کے علاقہ میں نوسالہ بچہ محمد نوید کھیلتے ہوئے ٹریکٹر روٹر ہل کے نیچے آجانے سے جابحق ہوگیا علاقہ مکینوں واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی جس پر ریسکیو ٹیم مے نے بچہ کی نعش کو آر ایچ سی خانگڑھ منتقل کردیا لواحقین کی جانب سے واقعہ پر پولیس کارروائی کی جانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔ خان بیلہ کا رہائشی نوجوان وسیم پھٹہ موٹرسائیکل رکشہ پر جسے اس کا ماموں زاد بھائی محمد شاہد چلا رہا تھا جبکہ وسیم پھٹہ موٹرسائیکل رکشہ پر نیچے ٹانگیں لٹکائے اپنی فیملی کے ہمراہ خان بیلہ سے ہیڈ پنجند جا رہے تھے کہ اوچشریف میں قومی شاہراہ پر موضع ککس کے قریب اچانک وسیم رکشہ سے نیچے گر گیا اور پیچھے سے آنے والا ٹریلر اس پہ چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کچلا گیا اور موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔میرپورماتھیلوکا لقمان موٹرسائیکل پرجارہاتھا،تیزرفتاری کے باعث رکشے سے ٹکراگیا،طبی امدادکے باوجودشیخ زیدہسپتال میں دم توڑگیا۔ تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع کھائی چک سوئم میں عرفان ماچھی کی بیوی صائمہ بی بی کی اپنی نند کے ساتھ معمولی توں تکرار ہوئی جس پر خاوند عرفان ماچھی نے اپنی بیوی کو ڈانٹا جس کا اس نے برا منایا، دلبرداشتہ صائمہ بی بی نے گھر میں رکھاکالا پتھر پی لیا جس سے اس کی حالت نازک ہوگئی، تشویش ناک حالت میں اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔موٹر سائیکل پھسلنے سے نوجوان ٹرک کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ شب تقریباًساڑھے 8بجے چوک سرور شہید کا رہائشی نوجوان شیراز خان اپنے موٹر سائیکل پر سوار اڈہ لونی آباد سے چوک سرور شہید آ رہا تھا۔ کہ لونی پٹرولیم سروس کے سامنے اچانک موٹر سائیکل پھیسلنے سے شیراز خان ساتھ گزرتے ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا۔ اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ شیراز خان کی میت گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔ اچانک نا گہانی نوجوان موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ متوفی کی نمازہ جنازہ گزشتہ صبح 6:00بجے مرکزی جنازہ گاہ چوک سرور شہید میں ادا کی گئی۔ متوفی کو اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا, متوفی  شہباز خان اور  امن گروپ کا سابقہ عہدیداراحسن خان ممند کا چھو ٹا بھائی تھا، متوفی کی قرآن خوانی کا ختم شریف آج بروز بدھ صبح 8بجے  ان کی رہائش کا محلہ اسلام پورہ میں ہو گا۔ خان بیلہ کا رہائشی نوجوان وسیم پھٹہ موٹرسائیکل رکشہ پر جسے اس کا ماموں زاد بھائی محمد شاہد چلا رہا تھا جبکہ وسیم پھٹہ موٹرسائیکل رکشہ پر نیچے ٹانگیں لٹکائے اپنی فیملی کے ہمراہ خان بیلہ سے ہیڈ پنجند جا رہے تھے کہ اوچشریف میں قومی شاہراہ پر موضع ککس کے قریب اچانک وسیم رکشہ سے نیچے گر گیا اور پیچھے سے آنے والا ٹریلر اس پہ چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کچلا گیا اور موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔پانی کے تنازع پرمخالف کوگولی ماردی گئی،نواحی علاقہ موضع قطب ابڑیندمیں کچھ یوم قبل کالی جبراوفیض محمدکے درمیان پانی لگانے کے تنازع پرتکرارہوگئی،بعدازاں معاملہ رفع دفع ہوگیاجس کی کالی جبراکورنجش تھی،گزشتہ روز فیض محمداپناپیٹرٹھیک کروارہاتھا کہ کالی جبرانے سرمیں فائرماردیا،متاثرہ کوزخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹرشاہ جمال لایاگیا،ابتدائی طبی امدادکے بعد ڈی ایچ کیومظفرگڑھ منتقل کردیاگیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -