پی پی 38سیالکوٹ،ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل مکمل 

پی پی 38سیالکوٹ،ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب پی پی 38میں الیکشن میٹریل کی ترسیل اپنی نگرانی میں مکمل کروائی اور صاف شفاف الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا پنجاب کی خالی نشست پی پی 38 پر کل ضمنی انتخاب ہوگا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی زیر نگرانی، پریزائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان جاری کیا گیا اور پولنگ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی میں پہنچایا گیا،بارش کے باوجود پریزائیڈنگ افسران کی آمد اور انتخابی سامان کی تقسیم کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری رہا،صوبائی الیکشن کمشنر کا کہناہے کہ الیکشن کے ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، حلقہ پی پی 38میں  پولنگ کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی پی 38

مزید :

صفحہ اول -