مختلف ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنیکا فیصلہ  قراقرم کیلئے سب سے زیادہ بولی

مختلف ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنیکا فیصلہ  قراقرم کیلئے سب سے زیادہ بولی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)مختلف ٹرینوں کی کمرشل منیجمنٹ(مسافروں کی ریزرویشن)پرائیوٹ کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز چیف مارکیٹنگ منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹرکے آفس میں فنانشل بڈ کھولی گئی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بولی لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم کے لئے ریلوے کی ذیلی کمپنی پراکس نے 1ارب84کروڑ روپے سالانہ دی اسی طرح پراکس نیراولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام کیلئے1ارب58کروڑروپے,لاہور کراچی لاہور کے لئے چلنے والی ملت ایکسپریس کے لئے1ارب18کروڑ50لاکھ,سیالکوٹ کراچی سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے لئے1ارب 14کروڑ69لاکھ,راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان کے لئے1ارب33کروڑ10لاکھ,روپے کی بولی دی ہے اسی طرح ایس ایس آر کمپنی نے لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کے لئے1ارب 26کروڑ60لاکھ,پشاور کراچی پشاور کیدرمیان چلنے والی رحمان بابا کے لئے1ارب 26کروڑ,ملتان کراچی ملتان کے درمیان چلنے والی زکریا کیلئے98کروڑاسلام آباد لاہور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس کے لئے25کروڑ اورمیانوالی ایکسپریس کے لئے90کروڑروپے سالانہ کی بولی دی ہے راس لاجسٹک کمپنی نے پشاور کوئٹہ پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر کے لئے 1ارب60کروڑ,لاہور راولپنڈی لاہورکے درمیان چلنے والی سبک خرام کے لئے 25کروڑ70لاکھ روپے بولی دی ہے عمران انٹرپرائیزکمپنی نے غوری ایکسپریس کے لئے 9کروڑ30لاکھ روپے بولی دی ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر آئندہ چند روز میں کمپنیوں کی فنانشل بڈ کا جائزہ لے کر بولی کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا جن کمپنیوں کی بولی منظور کی جائے گی انہیں اسٹیشنوں اورٹرینوں میں اپنا کمرشل سٹاف تعینات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بولی

مزید :

صفحہ اول -