ملک بھر میں کوروناکیسز کی شرح 7فیصد سے بھی تجاوز، 24گھنٹوں میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ جانئے

ملک بھر میں کوروناکیسز کی شرح 7فیصد سے بھی تجاوز، 24گھنٹوں میں کتنے کیسز رپورٹ ...
ملک بھر میں کوروناکیسز کی شرح 7فیصد سے بھی تجاوز، 24گھنٹوں میں کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 44اموات جبکہ چار ہزار 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار827 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 896 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 860، خیبرپختونخوا چار ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -