نالہ لئی میں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب 

نالہ لئی میں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب 
نالہ لئی میں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب 

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نالہ لئی میں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کر لئے گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان واسا نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں فوج سے مدد لینا ایس او پیز میں شامل ہے ، نالہ لئی کے علاقے میں مسلسل سائرن بجائے جا رہے ہیں جبکہ فوج اور واسا کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے ۔نالہ لئی کے اطراف آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ترجمان واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 21 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 14 فٹ ہو گیا ہے ۔

ادھر راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 49 اعشاریہ 50 فٹ تک پہنچ گئی  جبکہ ڈیم میں پانی اکٹھا کرنے کی حد 52 فٹ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، کشمیر،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے   اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -