اسلام آباد میں سیلابی صورتحال ، شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں گزشتہ رات سے اب تک 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بادل پھٹنے سے وفاقی دارالحکومت میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، عوام سے التماس ہے کہ کچھ گھنٹوں کیلئے غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں ۔
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں سیلابی پانی میں گاڑیاں بہنے کی فوٹیج وائرل ہو رہی ہے ۔
Situation at E-11, #Islamabad ☔️ pic.twitter.com/Qd3LUrTh5A
— Islamabadian (@Islaamabad) July 28, 2021
ادھر راولپنڈی کے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آچک ہیں ، حالات کے پیش نظر پاک فوج کے دستے گوالمنڈی میں الرٹ ہیں ۔