جڑواں شہروں میں بارش، سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کا پلان تیار، پاک فوج نے اعلان کردیا

جڑواں شہروں میں بارش، سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کا پلان تیار، پاک فوج نے ...
جڑواں شہروں میں بارش، سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کا پلان تیار، پاک فوج نے اعلان کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  پلان ترتیب دے دیاگیاہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہےجبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ای 11میں بھی کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے،  پاک آرمی کے دستے ریسکیوآپریشن میں سول انتظامیہ کی مددکررہے ہیں۔

ادھر   محکمہ موسمیات  نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران  پنجاب  اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا کہ  کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں  بارش ہو سکتی ہے،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ  بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -