روزانہ ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ، گزشتہ روز سات لاکھ 78ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی 

روزانہ ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ، گزشتہ روز سات لاکھ 78ہزار افراد کو ...
روزانہ ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ، گزشتہ روز سات لاکھ 78ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کی روزانہ ویکسی نیشن کانیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، گزشتہ روز 7لاکھ 78ہزار افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے کہا کہ اس میں ایک روز میں پہلی ڈوز لگانے کا نیا ریکارڈ بھی شامل ہے جو پانچ لاکھ 61 ہزار ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیا ہدف رکھا ہے جس کے تحت ایک روز میں 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے سبب مزید 44 اموات جبکہ چار ہزار 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار827 ہوگئی۔