12 سال تک ڈاکٹری کے بھیس میں عوام کو بے وقوف بنانے والا نوسر باز گرفتار

قاہرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں حکام نے ایسے نوسر باز کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ 12 سال سے ڈاکٹر کے بھیس میں عوام کو بے وقوف بنا رہا تھا ساتھ ہی طب کے پیشے کو بدنام کر رہاتھا۔
العربیہ کے مطابق گرفتار عطائی کا دعویٰ ہے کہ وہ جگر ، نظام انہضام اور دیگر جسمانی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھتا ہے ، اس نے الفیوم گورنری کے دو دیہاتوں میں دو کلینک بھی کھول رکھے تھے ۔ مقامی لوگ اسے جانتے تو تھے مگر ان کو یہ علم نہیں تھاکہ ملزم کے پاس ڈاکٹری کی کوئی سند موجود ہے یا نہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے میڈیکل کی فیکلٹی میں تعلیم حاصل کی مگر تیسرے سال تعلیم ادھوری چھوڑ دی اور پروفیشنل کارڈ بنا کر خود کو ڈاکٹر بتاتا رہا۔