طوفانی بارش، نالہ ماہل میں شدید طغیانی ، ایک شخص لاپتہ، 15 کو ریسکیو کر لیا گیا 

طوفانی بارش، نالہ ماہل میں شدید طغیانی ، ایک شخص لاپتہ، 15 کو ریسکیو کر لیا ...
طوفانی بارش، نالہ ماہل میں شدید طغیانی ، ایک شخص لاپتہ، 15 کو ریسکیو کر لیا گیا 

  

باغ آزاد کشمیر (سعدیہ مغل ) طوفانی بارشوں کے بعد  نالہ ماہل  میں شدید طغیانی آگئی جس کے بعد  قریبی آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے آپریشن شروع کردیا،  بہاولپور روڈ ملتان کے رہائشی ایک شخص لاپتہ ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تند و تیز لہروں میں بہہ گیا ہے ، انتظامیہ نے 15 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

 ریسکیو آپریشن ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی قیادت میں رات 2 بجے کے قریب  شروع ہوا ،  تحصیلدار سید قمر کاظمی اور دیگر حکام  نالہ ماہل میں شدید طغیانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، بائی پاس روڈ کے قریب نالہ ماہل کے درمیان میں خیمہ لگا کر آباد پنجاب سے تعلق رکھنے والے غریب خاندان 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -