2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ
2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ ہمارابہت پراناتعلق ہے،یہاں کے لوگوں کی بس ہو چکی ہے،لوگ 12سال سے پی پی کا متبادل تلاش کررہے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں،2023کے انتخابات میں سندھ کے لوگوں کا فیصلہ مختلف ہوگا۔

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیاجمہوری روایات صرف اسلام آبادتک محدودہیں؟،جمہوری روایات کی بات کرنے والے لاڑکانہ میں اس کاپاس نہیں رکھتے،آزاد کشمیر میں اگر پیپلز پارٹی کو لوگوں نے مسترد کیاہے تو اس کی کوئی تو وجہ ہے،اپوزیشن کووہاں کمپین کرنے کا بھر پور موقع ملا مگر وہاں کے عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنایا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نشستیں ملی ہیں یہ ایک حقیقت ہے اس کو تسلیم کرنا چاہئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، چین کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اورسی پیک پربات چیت ہوئی، داسوواقعہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کے باعث چینی اورپاکستانی متاثرہوئے،چین کے ساتھ دوستی کی نوعیت کوکچھ طاقتیں سمجھ نہیں سکتیں اوران کی خواہش ہے کہ پاکستان مستحکم نہ ہو۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان کے جولوگ ناراض تھے انہیں مین سٹریم میں لاناچاہتے ہیں،افغان مشیرنے پاکستان سے متعلق توہین آمیزالفاظ استعمال کیے ہیں ،ہم خوددارقوم ہیں خودداری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -