نیپر انے بجلی صارفین کو بڑ ی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی( نیپر ا) کی جانب سےجون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا جبکہ صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔