خورشید شاہ کے این آئی سی وی ڈی میں رہنے کا معاملہ ، تاخیری حربے استعمال کرنے پر عدالت وکیل پر برہم 

خورشید شاہ کے این آئی سی وی ڈی میں رہنے کا معاملہ ، تاخیری حربے استعمال کرنے ...
خورشید شاہ کے این آئی سی وی ڈی میں رہنے کا معاملہ ، تاخیری حربے استعمال کرنے پر عدالت وکیل پر برہم 

  

سکھر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خورشید شاہ کے این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج رہنے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، تاخیری حربے استعمال کرنے پر عدالت نے وکیل خورشید شاہ کی سرزنش کر ڈالی ۔

خورشید شاہ کے وکیل کی جانب سے 110 کی درخواست نہ دینے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر کہنے کے باوجود رخواست جمع کیوں نہیں کرائی گئی ، آکر آپ کون سی زبان سمجھتے ہیں ، کیوں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ۔

 آئی جی جیل خانہ جات ، انچارج این آئی سی وی ڈی ، نیب پراسیکیوٹر و دیگر عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے خورشید شاہ کے وکیل کو دوپہر 12بجے تک درخواست جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو کہا گیا کہ خورشید شاہ پونے دو سال سے این آئی سی وی ڈی میں بلا جواز زیر علاج ہیں ،اگر خورشید شاہ کو خاص سہولیات دی جا رہی ہیں تو دیگر قیدیوں کو بھی دیں۔

مزید :

قومی -سیاست -