پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کیلئے روبکار جاری 

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کیلئے روبکار جاری 
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کیلئے روبکار جاری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کے لئے روبکاری جاری کر دی گئی ۔ 

نذیر چوہان کے وکلاءکی جانب سے عدالت میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے گئے جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے رہائی کی روبکاری جاری کی ۔

نذیر چوہان کے وکلاءکی جانب سے جیل حکام کو روبکار دی جائے گی جس کے بعد نذیر چوہان کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا مگر  چند گھنٹوں بعدہی ان کی ضمانت منظور ہو گئی تھی اور عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض نذیر چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ، تاہم نذیر چوہان کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر جیل منتقل کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے حراست میں لیا تھا ۔شہزاد اکبر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ نذیر چوہان نے ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ان کے عقیدے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کئے ۔ پولیس نے شہزاد اکبر کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تھا ۔نذیر چوہان اپنے حامیوں کے ہمراہ دو بار گرفتاری دینے کےلئے تھانہ ریس کورس اور داتا دربار کے باہر بھی گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -