سندھ کو فتح کرنا مقصد نہیں ،شاہ محمود قریشی 

سندھ کو فتح کرنا مقصد نہیں ،شاہ محمود قریشی 
سندھ کو فتح کرنا مقصد نہیں ،شاہ محمود قریشی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد سندھ کو فتح کرنا نہیں ہے ، سندھ پاکستان کی اکائی ہے  ، سندھ کے عوام تبدیلی کے خواہشمند ہیں  ، حقیقت کو تسلیم کیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی عمل جاری رہتا ہے ،  آج سندھ میں لاء اینڈ اینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے اس سے سب آگاہ ہیں ، تھرپارکر کی صورتحال سب کے علم میں ہے ، ہمیں جمہوری روایات کا سبق پڑھانے والے لاڑکانہ میں اس کا پاس رکھیں ،کیاجمہوری روایات صرف اسلام آباد تک محدود ہیں ۔

چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ، چین کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک پر گفتگو ہوئی ہے ، داسو واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے  جس سے پاکستانی اور چینی باشندے متاثر ہوئے ، کچھ طاقتیں استحکام نہیں چاہتیں ۔

انہوں نے کہا کہ  چین کے ساتھ کی نوعیت کو کچھ طاقتیں سمجھ نہیں سکتیں۔

مزید :

قومی -سیاست -