داسوحملہ،انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی ،لاہور سے 2 مشتبہ افرادگرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹیلی جنس اداروں نے صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے داسو حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی و ی دنیانیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ داسو حملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار کئے جانے والے دونوں افراد بھائی ہیں جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ 15سال ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داسوحملے میں زیراستعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی تھی جبکہ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ داسوحملہ اورجوہرٹاون دھماکے کی کڑیاں آپس میں ملنے لگی ہیں اور دونوں حملوں کے تانے بانے ٖغیرملکی ایجنسیوں سے مل رہے ہیں۔