بارسلونا قونصلیٹ میں یوم پاکستان کی تقریب ،شعبہ ادب میں روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ارشد ساحل کو ایوارڈ سے نوازا گیا

بارسلونا قونصلیٹ میں یوم پاکستان کی تقریب ،شعبہ ادب میں روزنامہ پاکستان کے ...
بارسلونا قونصلیٹ میں یوم پاکستان کی تقریب ،شعبہ ادب میں روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ارشد ساحل کو ایوارڈ سے نوازا گیا

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )بارسلونا میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے التواء شدہ تقریب پوبلے نو تھیٹر میں  منعقد ہوئی، جس میں سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کےایسے افراد جنہوں نے اپنے شعبوں  میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کمیونٹی کے لئے، سپین کے اداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور پاکستان کا نام روشن کیا ان کو تعریفی اسناد ، میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

سپین میں ادب اور زبان کے شعبے میں نمایاں  کارکردگی  پر تین شعراء ، معروف شاعرہ اورسیکرٹری اردو اکیڈمی بارسلوناڈاکٹر ارم بتول قادری ، صدرقلم قافلہ سپین ،روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف سپین ارشد نذیر ساحل اور پنجابی کے مشہور شاعر ارشد اعوان کو ایوارڈ زسے نوازا گیا ،ان ادبی ایوارڈز پر تینوں شعراء کو مبارکباد دیتےہوئے معروف کالم نگار  اور نمائندہ پی ٹی وی سپین ظفر اقبال حسن نے کہا کہ شاعر کا معاوضہ اس کو ملنے والی داد ہوتی ہے ، شاعر کبھی اس سے زیادہ ڈیمانڈ بھی نہیں کرتا اور اگر یہ داد کسی میڈل کسی تعریفی سند کی صورت ہو تو شاعر کے چہرے کے ساتھ اس کا ڈرائینگ روم بھی کھل اٹھتا ہے.

بارسلونا میں مقیم پاکستانی شعراء ارشد نذیر ساحل ،ڈاکٹر ارم بتول قادری  اور ارشد اعوان برسوں سے دیار غیر میں ادبی تقریبات کا انعقاد کر کے پاکستانی تارکین وطن کو قلبی تسکین پہنچا رہے ہیں، بارسلونا کی کوئی بھی ادبی وثقافتی  تقریب ان تینوں  شعراء کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ۔

مزید :

بین الاقوامی -