اہم یورپی ملک کے دارالحکومت میں پاکستانی نوجوان کو امن و امان بہتر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اہم یورپی ملک کے دارالحکومت میں پاکستانی نوجوان کو امن و امان بہتر کرنے کی ...
اہم یورپی ملک کے دارالحکومت میں پاکستانی نوجوان کو امن و امان بہتر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

  

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈن کی اپوزیشن جماعت نے نوجوان پاکستانی سیاست دان کو دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ میں امن و امان کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ذمہ داری سونپ دی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان سیاست دان عمیر ضیاء بھٹی کی سویڈن کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی قیادت کرنے والی اور ملکی دوسری بڑی سیاسی جماعت کی بوتشرکا کی اپوزیشن کونسل سٹینا لنڈگرین سے ملاقات ہوئی- ٘ملاقات میں پارٹی قیادت نے عمیر بھٹی  کو دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ میں امن و امان کی بہتری اورغیر ملکیوں کے حقوق کو مساوی بنانے کے حوالے سے تفصیلی طور پر  آگاہ کیا- پارٹی قیادت نے عمیر بھٹی کو ان کی پارٹی کے لئے خدمات کے اعتراف میں ایک کتاب اور گولڈ پین کا تحفہ بھی دیا- پاکستانی نوجوان سیاست دان عمیر بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ سویڈش شہریوں سمیت پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکیوں کو مساوی حقوق دلانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -