مسلم لیگ ن سویڈن کا جشنِ آزادی جوش و خروش سے منانے کا اعلان
سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) مسلم لیگ ن سویڈن کے رہنماِؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا جائے گا- تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ شیستا میں مسلم لیگ ن سویڈن کی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنما سعید شیخ، لیاقت علی خان، عمیر ضیا بھٹی، بلال مصطفی، وجاہت اقبال، وحید احمد، مدثر، چوہدری سہیل، عرفاان سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی- پارٹی میٹنگ میں سعید شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ کی سینئر قیادت کی خواہش ہے کہ سویڈن سمیت یورپ کے دوسرےممالک میں یوم آزادی کو جوش و خروش سے منایا جائے اسی لئے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔ میٹنگ میں مسلم لیگ ن سویڈن کے رہنماؤں اور ارکان نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ سویڈن میں وطن عزیز پاکستان کی آزادی کا جشن بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا۔