آسٹریا میں گھر لوٹنے والوں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

آسٹریا میں گھر لوٹنے والوں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار
آسٹریا میں گھر لوٹنے والوں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

  

ویانا (اکرم باجوہ) یورپی ملک آسٹریا میں گھر لوٹنے والے شہریوں  کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

آسٹریا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے کے باعث صورتحال سنگین تر ہو رہی ہے جس کے باعث    سپین ، قبرص اور نیدرلینڈز سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔  جن لوگوں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہوگی انہیں  ہوائی اڈے پر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ سے  انکار کرنے والوں کو  1450  یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ جو شخص ٹرین سے سفر کرتا ہے اور کورونا سے متاثر نہیں ہوتا تو ان افراد کو بھی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ضروری ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -