مظفر آباد،پی پی رہنما چوہدری یاسین پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں گرفتار، بلاول کی مذمت

مظفر آباد،پی پی رہنما چوہدری یاسین پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں گرفتار، ...
مظفر آباد،پی پی رہنما چوہدری یاسین پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں گرفتار، بلاول کی مذمت

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستا ن پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین کو پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کے قتل کے کیس میں گرفتار کرلیا جبکہ  چوہدری یاسین کے بیٹے شاہنواز یاسین نے بھی خود گرفتار ی دے دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آزاداینڈ جموں کشمیر الیکشن میں پولنگ ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنا ن کے درمیان تصادم کے دوران 2افرادقتل ہوگئے تھے جن کے قتل کی ایف آئی آرمیں پیپلزپارٹی کے امیدوار اسمبلی چودھری یاسین اور ان کے دونوں بیٹے نامزد تھے۔

دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ چودھری یاسین اوران کے اہلخانہ کوانتقام کانشانہ بناناقابل مذمت ہے، جس پرقاتلانہ حملہ ہواپولیس نے اسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،انتقامی سلسلہ بندنہ ہواتوکشمیرجاکرخوداحتجاج کی قیادت کروں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -