نور کیس، ملزم کی امریکی افسر سے ملاقات کی افواہوں پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آگیا

نور کیس، ملزم کی امریکی افسر سے ملاقات کی افواہوں پر اسلام آباد پولیس کا موقف ...
نور کیس، ملزم کی امریکی افسر سے ملاقات کی افواہوں پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آگیا
سورس: Twitter/@ICT_Police

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس سے متعلق امریکی سفارتخانہ کے بعد اب اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں، کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاری ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی امریکی آفیسر نے نہ ملزم ظاہر ذاکر اور نہ ہی کسی پولیس آفیسر کے ساتھ ملاقات کی ہے جب کہ ملزم کے والدین کو بھی قانون کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبریں نہ صرف تفتیشی امور پر اثر انداز ہوسکتی ہیں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں، کچھ نجی ٹی وی چینل، بعض اخبارات اور سوشل میڈیا سے استدعا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے پرہیز کریں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، تفتیشی امور مکمل ہونے کے بعد تمام مندرجات میڈیا کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -