نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے ...
نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، ضمانت پر جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق  فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لے لیا۔انہیں شہزاد اکبر کی مدعیت میں دی گئی درخواست پر اندراج مقدمہ کے بعد گرفتار کیا گیا ، شہزاد اکبر کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی جس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، مقدمے میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجا بھی نامزد ہیں ۔

  نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا، نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف پوسٹ شیئر کی تھی جس پر ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
 واضح رہے کہ نذیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر نے لاہور کے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر گزشتہ روز پولیس نے انہیں پکڑ کر عدالت پیش کیا ، جہاں عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی مگر  مچلکے جمع کرانے تک انہیں جیل بھیج دیا گیا ، آج نذیر چوہان کے وکلاءنے ایک لاکھ کے مچلکے عدالت میں جمع کرائے جس پر عدالت نے ان کی رہائی کیلئے روبکار جاری کی ۔ 

مزید :

قومی -سیاست -