وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ ، سابق وزیراعلیٰ بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ ، سابق وزیراعلیٰ بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ...
وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ ، سابق وزیراعلیٰ بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی سندھ افیئرزتعینات کردیا گیا۔

نجی ٹی و ی سما نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے  ارباب غلام رحیم کی اعزازی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم خان نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ ارباب غلام رحیم کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54سے بڑھ کر 55ہو گئی ہے۔

 وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد28جبکہ مشیران کی تعداد27ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -