ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی
ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خرانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چینی درآمدکرنے کافیصلہ سٹریٹجک ذخائرقائم کرنے کیلئے کیاگیا ہے جبکہ 5 سالہ سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی سمری اگلے ہفتے تک موخر کردی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں کورونافنڈزکے باقی ماندہ اربوں روپے کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ فنڈزمالی سال 22-2021 میں بطورسپلیمنٹری گرانٹ استعمال کیے جائیں گے ۔ کاٹن کی امدادی قیمت کا فیصلہ وزارتی کمیٹی طے کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -