وزیر اعظم عمرا ن خان کی صحت کارڈپروگرام سے متعلق خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت

وزیر اعظم عمرا ن خان کی صحت کارڈپروگرام سے متعلق خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ...
وزیر اعظم عمرا ن خان کی صحت کارڈپروگرام سے متعلق خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شعبہ صحت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر اعظم کی جانب سے صحت کارڈپروگرام سے متعلق خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں عمران خان کو پنجاب اورخیبرپختونخوامیں صحت کارڈکی فراہمی پربریفنگ بھی دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں اب تک 5.3 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک 85 لاکھ خاندانوں کوصحت کارڈمل چکاہے۔

 اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈملکی تاریخی کاسب سے بڑااورتاریخی پروگرام ہے جبکہ پروگرام سے کمزورطبقے کوصحت کی معیاری سہولیات میسرآرہی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کے حوالے سے کمزورطبقات کااحساس کیا ہے ،صحت کارڈسے ہیلتھ سیکٹرمیں نیانظام تشکیل پارہاہے،اس پروگرام سے پرائیویٹ سیکٹرکے ہسپتالوں کوفروغ حاصل ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -