گرمیوں کی چھٹیاں بڑھیں گی یا نہیں ؟ اہم فیصلہ کرلیا گیا 

گرمیوں کی چھٹیاں بڑھیں گی یا نہیں ؟ اہم فیصلہ کرلیا گیا 
گرمیوں کی چھٹیاں بڑھیں گی یا نہیں ؟ اہم فیصلہ کرلیا گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائم مقام سیکرٹری ایجوکیشن آصف حیدر کی زیر صدارت ہونے والی ایجوکیشن کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید نہیں بڑھائی جائیں گی اورکورونا ایس اوپیزکے تحت سکول شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹریزایجوکیشن نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے بورڈامتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اگر کچھ سکولوں کو بند کرنا ناگزیر ہوا تو متعلقہ صوبے فیصلہ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -